ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

لوگوں کو آگ لگانے کا لائسنس دے دیں تویہ نہیں ہوسکتا، نگراں وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ کوئی کہے میں پارلیمنٹ کو آگ بھی لگاؤں گا اور جمہوریت کا چیمپئن بھی بنوں گا، لوگوں کوآگ لگانے کا لائسنس دے دیں تویہ نہیں ہوسکتا۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کی تاریخ کابہت جلداعلان ہوجائےگا، جب الیکشن ہونگے توگہماگہمی ہوگی، آج کی پریس کانفرنس ہم نے دورہ چین سے متعلق بلائی تھی۔

انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ ہرسیاسی جماعت کواپنے بیانیے پر فوکس کرناچاہئے، کوئی کہےمیں پارلیمنٹ کوآگ بھی لگاؤں گااورجمہوریت کاچیمپئن بھی بنوں گا، ایسےانوائرمنٹ میں سوشل آرڈرقائم نہیں رہتا، لوگوں کوآگ لگانےکالائسنس دےدیں تویہ نہیں ہوسکتا۔

- Advertisement -

نگراں وزیراعظم نے کہا کہ یہ حرکت اگرجمعیت علمااسلام نےکی ہوتی توبتائیں لوگوں کا یہی بیانیہ ہوتا، ہمارا رونا تویہ ہے ان لوگوں نے قانون سازی کی ہوتی تو آج خود مستفید ہوتے، وہ اپنا وقت ان چیزوں میں ضائع نہ کرتے اور پرفارم کیا ہوتا تو آج مستفید ہو رہے ہوتے۔

ڈالر کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ڈالر کاریٹ پاکستان میں کبھی نیچےنہیں گیا جو ہماری نگران حکومت نے کرایا ، 16روپے سے ڈالر شروع ہوا جسے پیچھے جاتےنہیں دیکھا، آج الحمدللہ ڈالر معنی خیز انداز میں نیچے آرہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں