منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

نگراں وزیراعظم کی چین کے وزیراعظم سے 1 سال کیلئے قرض مؤخرکرنے کی درخواست

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے چین کے وزیراعظم کو 1 سال کیلئے قرض مؤخرکرنے کی درخواست کردی، چین کیجانب سے 2 ارب ڈالر کا قرض ایک سال کیلئے جلد رول اوور ہونے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے چینی وزیراعظم کو خط لکھا، جس میں 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے چین کے وزیراعظم کو 1 سال کیلئے قرض مؤخر کرنے کی درخواست کی ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ چین کیجانب سے 2 ارب ڈالرکا قرض ایک سال کیلئےجلد رول اوور ہونے کاامکان ہے۔

ذرائع نے کہا کہ چین کیجانب سے 2ارب ڈالرقرض کیلئے 23مارچ کو ڈپازٹ ٹائم مکمل ہو جائےگا، موجودہ قواعدو ضوابط پر 2 ارب ڈالرقرض ایک سال کیلئے رول اوور کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ نے کہا کہ 2 ارب ڈالر کا ڈپازٹ جلد رول اوور کرانے کیلئے وزارت خزانہ اور چینی حکام رابطے میں ہیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ نگراں وزیراعظم کیجانب سے مالیاتی تعاون پر چین کا شکریہ بھی ادا کیا گیا اور کہا گیا کہ چین کی جانب سے مشکل معاشی صورتحال میں حکومت پاکستان کو قرض ادا کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق چین کی جانب سےمجموعی طور پر 4 ارب ڈالرکاقرض سیف ڈپازٹ حاصل کیاہواہے، چین کیجانب سے 4 ارب ڈالر قرض ملنے سےپاکستان پر بیرونی ادائیگیوں کا بوجھ کم ہوا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں