تازہ ترین

وفاقی کابینہ کا اجلاس، پاکستان کے آفیشل نقشے کی تیاری اور اجرا کی منظوری

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کل یوم استحصال منانے کے فیصلے کی توثیق کرتے ہوئے پاکستان کے آفیشل نقشے کی تیاری اور اجرا کی منظوری دے دی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ، جس میں معاشی وسیاسی صورتحال سمیت 13 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا اورایجنڈے میں شامل متعدد نکات کی منظوری دے دی گئی۔

کابینہ نے کل یوم استحصال منانے کے فیصلے کی توثیق کردی، کابینہ ارکان نے کہا کہ دنیا بھر میں بھارتی مظالم کو اجاگر کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق کابینہ نے ڈپٹی گورنراسٹیٹ بینک اور پاکستان کے آفیشل نقشے کی تیاری اور اجرا کی منظوری دے دی جبکہ اجلاس میں نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈکی کارگردگی ، میڈیا ہاؤسز کے واجبات کی ادائیگیوں اور گیس کی تقسیم کےمنصوبوں پر کابینہ کو بریفنگ دی گئی۔

کابینہ اجلاس میں کورنگی فشریز ہاربر اتھارٹی کے بورڈ کی تشکیل نو کے ساتھ ساتھ وزارت آئی ٹی کی یوایس ایف کمپنی کےسی ای اوکی تعیناتی کی منظوری دی گئی۔

کابینہ کواقتصادی ترقی اورمعاشی اشاریوں پربریفنگ دی گئی اور ادارہ جاتی اصلاحات سے متعلق پیشرفت رپورٹ بھی پیش کی گئی۔

Comments

- Advertisement -