اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

وزیراعظم نے اپنی ٹیم میں کارکردگی نہ دکھانے والوں کو گھر کی راہ دکھانے کی ٹھان لی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کارکردگی کے معاملے پر اب کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کارکردگی نہ دکھانےوالوں کو گھر کی راہ دکھانے کی ٹھان لی اور واضح کیا حکومتی امور میں کوتاہی برداشت نہیں۔

تفصیلات کے مطابق حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے ترجیحات تبدیل کرتے ہوئے کارکردگی کےمعاملے پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا بریفنگ نہیں، اپنی ٹیم کی کارکردگی دیکھوں گا۔

حکومتی ذرائع کے مطابق روایتی حربے ختم ہوگئے ہیں ، وزرا، مشیران اور معاونین کواب کارکردگی دکھاناہوگی جبکہ سیکریٹریز، بیوروکریسی اور اداروں کے سربراہان کو کارکردگی سے جانچا جائے گا ، حکومتی فیصلوں پرکتناعمل ہوا؟ وزرا و دیگرکو حقائق بتانا ہوں گے۔

وزیراعظم نے کارکردگی نہ دکھانے والوں کوگھرکی راہ دکھانےکی ٹھان لی ہے اور حکومتی امورمیں تاخیری حربے دکھانے والوں کو رعایت نہ دینے کا فیصلہ، کیا ہے۔

محکموں،وزارتوں کی بریفنگ کےاعدادوشماروزیراعظم نےڈائری میں ریکارڈکررکھےہیں، وزیراعظم نےدونوں ڈائریاں کھول لیں اور تاخیری حربوں پر کئی افسران کی سرزنش بھی کی ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نےواضح کردیا ہے کہ حکومتی امور میں کوتاہی برداشت نہیں۔

اہم ترین

عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں