تازہ ترین

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابی نتائج کے حوالے سے وزیراعظم کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے بڑے شہروں سے کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابی نتائج توقع کے برعکس آنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انتخابات پر تجزیاتی رپورٹ تیار کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابی نتائج پر وزیر اعظم نے مجموعی کامیابی پراطمینان کا اظہار کرتے ہوئے بڑے شہروں سے نتائج توقع کے برعکس آنے پر تشویش کا اظہار کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سے بعض شہروں کے ذمہ داران آج ملاقات بھی کریں گے جبکہ وزیر اعظم نے کنٹونمٹ بورڈ انتخابات پر تجزیاتی رپورٹ تیار کرانے کا فیصلہ کرتے ہوئے لاہور،پنڈی،ملتان،پشاورکےنتائج کی رپورٹ تیار کرنے کا حکم دیا۔

ذرائع کے مطابق پارٹی کے سینئر رہنما ماضی کے نتائج سے موازنے کی رپورٹ تیار کریں گے، ووٹرزحکومتی اقدامات سےناخوش یامقامی قیادت شکست کی وجہ بنی،تجریہ ہوگا،رپورٹ میں ووٹ بینک بڑھنے یا کم ہونے کے حقائق سامنے لائےجائیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ امیداروں کاچناؤ،ووٹرز سےپارٹی قائدین کارویہ بھی رپورٹ میں شامل ہوگا۔

خیال رہے کنٹونمنٹ بورڈزالیکشن کا میدان تحریک انصاف کے نام کرلیا تھا ، پاکستان تحریک انصاف 62 نشستوں کےساتھ سب سےآگے رہی جبکہ ن لیگ کو 59 نشستیں ، پیپلز پارٹی17 اور ایم کیوایم پاکستان کو 10 نشستیں ملیں۔

Comments

- Advertisement -