کراچی :وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے قبضہ گروپوں سے بچا کر باغ ابن قاسم بنانے پر میئروسیم اخترکوخراج تحسین پیش کرتاہوں، 5 سال میں ہمارا 10 ارب درخت لگانے کا منصوبہ ہے، اگرہم نےدرخت نہیں بچائےتوآنےوالی نسلیں ہمیں معاف نہیں کریں گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں باغ ابن قاسم کا افتتاح کردیا ، افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کراچی میں جب کرکٹ کھیلتاتھاتوسبزہ تھاخوبصورتی تھی، وقت کےساتھ ہم نےکراچی کی خوبصورتی کونیچےجاتے دیکھا، درخت اورسبزہ نہ ہونےسےکراچی کاموسم بھی متاثرہوا۔
[bs-quote quote=” اگرہم نےدرخت نہیں بچائےتوآنےوالی نسلیں ہمیں معاف نہیں کریں گی” style=”style-7″ align=”left” author_name=”وزیراعظم عمران خان "][/bs-quote]
وزیراعظم کا کہنا تھا قبضہ گروپوں سے بچا کر باغ قاسم بناناقابل تحسین ہے، میئروسیم اخترنے باغ ابن قاسم بناکر شہریوں کوباہرنکالنےکی جگہ دی، ہمیں شہریوں کو اور جگہیں دینی ہوں گی، ہم نے شہر میں بلندعمارتوں کو فروغ دیناہے اور جگہ بچانی ہے۔
عمران خان نے کہا 5 سال میں ہمارا 10 ارب درخت لگانے کا منصوبہ ہے، کراچی سمیت پورے سندھ میں درخت لگانے کی ضرورت ہے، پنجاب اور سندھ میں مختلف طریقوں سے جنگلات پر قبضہ کیاگیا۔
مزید پڑھیں : کراچی کی ترقی کےبغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا، وزیراعظم عمران خان
ان کا کہنا تھا پاکستان گلوبل وارمنگ سےمتاثرہ ممالک میں آٹھویں نمبرپرہے، اگرہم نےدرخت نہیں بچائےتوآنےوالی نسلیں ہمیں معاف نہیں کریں گی، میں ابھی سے شہروں میں سرسبزعلاقوں کو بچاناچاہیے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا باغ ابن قاسم بنانے پر میئروسیم اخترکوخراج تحسین پیش کرتاہوں۔
اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے کراچی کے لئے 162 ارب روپے کے پیکج کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کراچی کی ترقی کے بغیر پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا، کراچی میں ترقی کا عمل رکنے کا نقصان پورے پاکستان کو ہوا۔
ان کا کہنا تھا پاکستان مشکل ترین معاشی حالات سے گزر رہا ہے، ملکی آمدن کا دو تہائی حصہ قرضوں کی ادائیگی میں چلا جاتا ہے۔