اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا ، جس میں قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں سےآگاہ کیا جائے گا اور 17 نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کااجلاس آج طلب کر لیا ، وفاقی کابینہ کااجلاس 12بجےوزیراعظم ہاؤس میں ہو گا، جس میں ملکی سیاسی ومعاشی صورتحال کاجائزہ لیاجائے گا۔
اجلاس کوافغانستان کی موجودہ صورتحال سےمتعلق بریفنگ دی جائےگی اور قومی سلامتی کمیٹی کےفیصلوں سےآگاہ کیا جائے گا جبکہ وفاقی کابینہ اجلاس کا17نکاتی ایجنڈے جاری کر دیا گیا ہے۔
کابینہ میں اہم شخصیات کو سیکورٹی پروٹوکول پر سیکرٹری داخلہ بریفنگ دیں گے جبکہ سرکاری ملازمین کوویکسی نیشن کےپراسس اور پاکستان پوسٹ کی لیز پالیسی کے بارے میں بھی بریفنگ دی جائے گی۔
اجلاس میں وزارت ہاؤسنگ کی104ایکڑز مین کامعاملہ زیر بحث آئے گا، جس میں پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی افسران کی تقرریوں کےقواعدوضوابط طے ہوں گے۔
انٹیلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن کےڈی جی کی تقرری ، اسلام آبادکےماسٹرپلان میں تبدیلی کےمجازکمیشن کی ازسرنوتشکیل کی منظوری ، مسابقتی ایپلٹ ٹریبونل اسلام آباد میں ٹیکنیکل ممبر کی تقرری اور اسلام آبادمیں یونین کونسلزکی تعداد میں اضافے کامعاملہ بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔
کابینہ اجلاس میں کورنگی فش ہاربراتھارٹی کے ایم ڈی کی تقرری ، کراچی پورٹ ٹرسٹ کےچیئرمین کےاضافی چارج ، نیشنل ڈیزاسٹررسک مینجمنٹ فنڈکےبورڈآف ڈائریکٹرکی تقرری اور پاکستان نیشنل کوالٹی پالیسی2021کی منظوری بھی ایجنڈے کا حصہ ہیں۔
وفاقی کابینہ ای سی سی اور نجکاری کمیٹی کےفیصلوں کی توثیق بھی کرے گی۔