منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

وزیر اعظم عمران خان کل گھوٹکی میں جلسے سے خطاب کریں گے

اشتہار

حیرت انگیز

گھوٹکی: وزیر اعظم عمران خان کل گھوٹکی میں جلسےسے خطاب کریں گے جبکہ پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتوں میں سندھ کی سیاسی صورت حال پر مشاورت بھی کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کل گھوٹکی  کی تحصیل خان گڑھ پہنچیں گے، جہاں وہ پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے اور سندھ کی سیاسی صورتحال پر مشاورت بھی کریں گے، عمران خان کو جی ڈی اے رہنماسردارعلی گوہر مہر نے آنے کی  دعوت دی تھی۔

وزیر اعظم گھوٹکی میں جلسے سے خطاب کریں گے ، گوہرپیلس اور پنڈال سجانے کا کام 2 روز سے جاری ہے ، پنڈال میں 4 ہزار مہمانوں کے بیٹھنے کا انتظام کیاگیا ہے۔

سردار علی گوہر خان مہر اور حلیم عادل شیخ کا پنڈال کا دورہ کیا ، اس موقع پر حلیم عادل شیخ نے کہا وفاقی حکومت سندھ کےمسائل حل کرنا چاہتی ہے، انتظامات مکمل ہیں دیگر قائدین بھی تشریف لارہے ہیں۔

مزید پڑھیں :  وزیراعظم عمران خان آج گوادر میں ملک کے سب سے بڑے ایئرپورٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے

خیال رہے وزیراعظم عمران خان کوئٹہ پہنچ گئے ہیں ، جہاں کچھ دیر بعد صوبائی دارالحکومت میں نسٹ کیمپس کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

وزیراعظم کچلاک تاژوب روڈ منصوبوں اور امراض قلب کے اسپتال کاسنگ بنیاد رکھیں گے، جس کے بعد وزیراعظم گوادر جائیں گے، جہاں گوادر ایکسپو کی اختتامی تقریب میں شرکت کریں  گے اور گوادر میں ملک کے بڑے ایئرپورٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

بعد ازاں وزیرِ اعظم عمران خان شام کو کراچی پہنچیں گے، جہاں وہ کراچی ٹرانسفارمیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے، کمیٹی وزیر اعظم کو منصوبوں پر عمل درآمد سے متعلق بریفنگ دے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں