جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

وزیراعظم عمران خان آج افغان طالبان کے وفد سے ملاقات کریں گے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان آج افغان طالبان کے وفد سے ملاقات کریں گے ،جس میں افغان امن عمل پر تبادلہ خیال ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج افغان طالبان کے سیاسی وفد سے ملاقات کریں گے ، ملاقات میں اعلیٰ سفارتی حکام بھی شریک ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں افغان امن عمل پر تبادلہ خیال ہوگا اور وزیراعظم امن عمل میں پاکستان کے کردار سے آگاہ کریں گے۔

یاد رہے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سےافغان طالبان سیاسی کمیشن کے وفدکی ملاقات ہوئی تھی ، وفد نے ملا عبدالغنی برادر کی سربراہی میں وزیر خارجہ سےملاقات کی ، وزیرخارجہ نےافغان وفدکووزارت خارجہ آمدپرخوش آمدید کہا تھا۔

اس موقع پر شاہ محمودقریشی نے کہا تھا کہ افغان طالبان کےوفد کیساتھ گزشتہ2نشستیں انتہائی سودمندرہیں،نامن معاہدے میں پاکستان نے اپنا ممکنہ مصالحانہ کرداراداکیا، افغانستان میں قیام امن کاواحدراستہ مذاکرات کاانعقادہے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں مستقل قیام امن کامتمنی ہے ، افغانستان میں قیام امن پورےخطے کے امن کیلئے لازم ہے۔

شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ ہم چاہتےہیں افغانستان کی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہ ہو، ہندوستان پاکستان کو گزند پہنچانے کیلئے اپنے وسائل بروئےکارلاتارہتاہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں