جمعہ, مارچ 28, 2025
اشتہار

خاقان عباسی اور سری لنکن صدر کے درمیان ملاقات، تجارتی تعلقات بڑھانے پر زور

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی سری لنکا کے صدر سے ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک میں قریبی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر دونوں رہنماؤں کی اقوام متحدہ ہیڈکوارٹرز میں ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں کا عالمی فورمز پر ایک دوسرے سے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا ، دونوں رہنماؤں نے تجارتی و اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے پر زور دیا، سری لنکن صدر نے مشکل وقت میں ساتھ دینے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سری لنکا کے ساتھ تجارتی اور معاشی تعلقات بڑھانا چاہتے ہیں، پاکستان سری لنکا کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، سری لنکا سارک میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے، سری لنکا کے ساتھ تجارتی و معاشی تعلقات بڑھانا چاہتے ہیں۔

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے سری لنکا کے صدر کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی ۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں