منگل, اپریل 21, 2026
اشتہار

وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم : طلبا کے لئے بڑی خوشخبری آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : چیئرمین اعلیٰ تعلیمی کمیشن ڈاکٹر مختار احمد کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم لیپ ٹاپ اسکیم آئندہ چند روز میں بحال ہونے جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین اعلیٰ تعلیمی کمیشن ڈاکٹر مختار احمد نے صحافیوں سےغیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایچ ای سی کابجٹ مسلسل کم اورجامعات کی تعدادمیں اضافہ ہوا ، مالی بحران کی وجہ سےجامعات مسائل سےدوچارہیں۔

چیئرمین اعلیٰ تعلیمی کمیشن کا کہنا تھا کہ جامعات کوفنڈز اب ان کی کارکردگی سے مشروط کرنے جارہے ہیں ، وفاق اور صوبائی حکومتوں سےدرخواست کرینگے فی الحال نئی جامعات نہ بنائیں۔

ڈاکٹرمختاراحمد نے کہا کہ ڈگریوں کی تصدیق کا عمل جلد مکمل آن لائن کردیا جائے گا جبکہ مائیکروسافٹ سمیت عالمی اداروں کےذریعےآن لائن کورسزکاآغاز کرنے جارہے ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ وزیر اعظم لیپ ٹاپ اسکیم آئندہ چند روز میں بحال ہونے جارہی ہے۔

چیئرمین اعلیٰ تعلیمی کمیشن نے مزید کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں کے طلبا کو دو سمسٹرز کی فیس ادائیگی کے لیے وقت دیا جائے گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں