تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اہم جلاس، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی بھی شرکت

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف آف اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی اہم ملاقات ہوئی جس میں کرونا اور ملکی صورت حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس ہوا جس میں چیف آرمی آف اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل فیض حمید نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر اور  وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر  نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں ملکی سلامتی اور کرونا کی صورت حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان نے ورلڈ اکنامک فورم سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کیا جس میں اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان پاکستان اور مغربی ممالک میں کرونا سے متعلق صورت حال مختلف ہے، عالمی قرضوں کےباعث ہمارےجیسےممالک طبی سہولتوں پرزیادہ خرچ نہیں کرسکتے، ہمیں طبی سہولتوں کی بہتری کے لیے مالی وسائل کی ضرورت ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’کرونا کے باعث دنیا بھر میں ایکسپورٹ کم ہوئیں،آئل قیمتیں گر گئیں، ہم نے مشکل صورت حال کے بعد جاری کھاتوں کا خسارہ کم کیا، مصر،نائیجیریا سمیت مختلف ترقی پذیرممالک کے سربراہوں سے بھی اس مسئلے پر گفتگو ہوئی، دوسرےترقی پذیرممالک کوبھی پاکستان کی طرح کے مسائل کاسامناہے‘۔

Comments

- Advertisement -
عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔