منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

وزیراعظم، وزیراعلیٰ سندھ کی ملاقات، رینجرزاختیارات پروفاق کانوٹیفیکشن برقرار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف اوروزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کے درمیان رینجرزاختیارات کے معاملے پرملاقات ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج ہونے والی ملاقات کے دوران کراچی آپریشن میں رینجرز کے اختیارات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پروفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان، وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار، صوبائی وزیرداخلہ سندھ سہیل انورسیال اورصوبائی وزیرخزانہ مرادعلی شاہ بھی موجود تھے۔

- Advertisement -

ملاقات کے دوران وزیراعظم کی جانب سے قائم علی شاہ کو سندھ کے تحفظات دورکرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

ملاقات میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ رینجرز اختیارات کے معاملے پر وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن برقراررہے گا۔

ملاقات میں سندھ حکومت کے تحفظات کو مذاکرات کے ذریعے دورکرنے پربھی اتفاق کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل وزیراعظم نواز شریف نے کراچی کے دورے پروزیراعلیٰ سندھ کواسلام آباد طلب کیا تھا۔

سندھ حکومت نے صوبائی اسمبلی میں رینجرزاختیارات پرقرارداد منظورکی تھی جس کے تحت رینجرز کو محدود اختیارات دئیے گئے تھے۔

وفاق نے صوبائی حکومت کی قرارداد کو مسترد کرتے ہوئے نوٹیفیکشن کے ذریعے خصوصی اختیارات دئیے تھے جس پر سندھ حکومت نے تحفظات کا اظہارکیاتھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں