اسلام آباد: وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن واستحکام کے لئے پاکستان، ایران اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف سے ہونے والی ملاقات میں کیا۔ اس اعلیٰ سطح ملاقات میں خطے میں امن وسلامتی اور دو طرقہ تعلقات کی مضبوطی پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے اس موقع پر علاقائی اقتصادی اشتراک کے لئے رابطوں کو بڑھانے کی ضرورت پرزور دیا۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ایران سے تجارت، سرمایہ کاری، اقتصادی تعاون بڑھانا چاہتے ہیں۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ 2021 تک دوطرفہ تجارت 5 ارب ڈالر تک لے جانے کے لئے ہمیں مل کر کام کرنا ہوگا. ملاقات میں وزیراعظم نے گیس لائن منصوبے پرعمل درآمد سے متعلق امورکے حل کےعزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مشترکہ ترقی وخوش حالی کے لئےامن، علاقائی رابطوں کے وژن پرعمل پیرا ہے، خطے کی خوش حالی کے لئے افغانستان میں امن واستحکام ضروری ہے۔
وزیر اعظم کا کہوٹہ میں یونیورسٹی بنانے کا اعلان
وزیر اعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ افغانستان میں امن واستحکام کے لئے پاکستان،ایران کرداراداکر سکتے ہیں۔ اس موقع پروزیراعظم نے کشمیریوں کی اصولی جدوجہدکی حمایت پرایرانی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔
ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے بھی اعلیٰ سطح رابطوں کے فروغ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کی مشترکہ کوشش سے عوامی،اقتصادی رابطوں کوفروغ ملا۔
وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس، 8 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔