اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے پی ایس ایل کی سب سے بڑی فرنچائز کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال اور ٹیم مینجمنٹ کی ملاقات ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال کے ساتھ ساتھ صدر وسیم اکرم اور ہیڈ کوچ ڈین جونز بھی موجود تھے۔
وزیراعظم نے پی ایس ایل کیلئے کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل کا پاکستان میں ہونا خوش آئندہے، ایونٹ سے ملک میں کرکٹ کی رونقیں بحال ہوگئی ہیں۔
اس موقع پر کراچی کنگز کے مالک نے پی ایس ایس 5 کے ملک میں انعقاد پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل پاکستان میں کرانے پر وزیراعظم کے مشکور ہیں۔