بھارتی ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ اور کپتان روہت شرما نے وزیراعظم مودی کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹرافی پیش کی تو انھوں نے چھونے سے انکار کردیا۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کی فاتح بھارتی ٹیم ٹائٹل اپنے نام کرنے کے بعد واپس وطن پہنچ چکی ہے، دہلی میں نہ صرف بھارتی ٹیم کا استقبال کیا گیا بلکہ 4 جولائی کو ممبئی میں وونگ پریڈ بھی منعقد کی گئی جہاں عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر کرکٹرز ار ٹرافی کو دیکھنے کیلئے موجود تھا۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے بھی ٹیم کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں تقریب رکھی گئی جہاں تمام کرکٹرز، کوچز اور اسٹاف کو مدعو کیا گیا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ پی ایم مودی نے ٹی 20 ورلڈ کپ ٹرافی کو چھونے سے انکار کردیا، اس کی وجہ یہ تھی کہ بھارتی وزیر اعظم نے ٹرافی کے بجائے کپتان روہت اور ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ کا ہاتھ تھامنے کو ترجیح دی۔
مودی کے اس رویے کو سوشل میڈیا صارفین نے نوٹ کرلیا کہ انھوں نے روہت اور ڈریوڈ کا ہاتھ تھاما ہوا ہے اور شاید انھیں عزت دینا چاہ رہے ہیں۔
PM Narendra Modi didn't hold the World Cup trophy, instead held Rohit and David's hands. pic.twitter.com/0gzbfHxGmx
— Mufaddal Vohra (@mufaddal_vohra) July 4, 2024
ایک صارف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹرافی نہیں پکڑی، بلکہ روہت اور ڈیوڈ کا ہاتھ پکڑے۔
خیال رہے کہ بھارتی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں فتح حاصل کرنے کے بعد واپس وطن پہنچ چکی ہے جہاں اس کا شاندار استقبال کیا گیا جبکہ وزیراعظم نے بھی انھیں سراہنے کے لیے مدعو کیا۔