تازہ ترین

ایک بوند پانی بھی اب پاکستان نہیں جائے گا، مودی پھر دھمکی

نئی دہلی : بھارتی وزیراعظم  نریندرمودی  نے ایک بار پھر پاکستان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتیوں کے پانی سے پاکستان کیسے ہرا بھرا ہوسکتا ہے، ایک بوندپانی بھی اب پاکستان نہیں جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم  نریندرمودی کی انتخابی ریلی میں پاکستان کاپانی روکنےکی پھردھمکی دیتے ہوئے کہا میں جو فیصلہ کرتا ہوں اسے پورا کرتا ہوں ، بھارتیوں کاپانی پاکستان جاتا رہے اور پاکستان ہرا بھرا رہے یہ کیسے ہوسکتاہے، بھارت کاپانی پاکستان نہیں جانےدوں گا اب ایک بوندپانی بھی اب پاکستان نہیں جائے گا۔

مودی کا کہنا تھا کہ ہصار کے لوگوں سے کہتا ہوں آپ کے حق کا پانی اب پاکستان نہیں جائے گا، اس کے لیے اقدامات شروع کردیئے ہیں۔

یاد رہے چند روز قبل بھی مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی امیدوار کی حمایت میں نکالی گئی انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کا پانی بند کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 70برس سے بھارت کے حق کا پانی پاکستان جاتا رہا ہے، اسے روک کرہریانہ کے گھر گھر اور کھیت تک پہنچایا جائے گا، اس پانی پر ہریانہ، پنجاب اور راجستھان کا حق ہے۔

مزید پڑھیں : پانی روکنے کا بھارتی اقدام پاکستان پر جارحیت تصور ہوگا: دفتر خارجہ

بعد ازاں پاکستانی ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ مودی کا پانی بند کرنے کا اشتعال انگیز بیان قابل مذمت ہے، پانی روکنے کا اقدام پاکستان پر جارحیت تصور ہوگا۔ دریاؤں کے پانی کا بہاؤ معاہدے کے مطابق جاری رہنا چاہیئے۔

واضح رہے سندھ طاس معاہدے کے تحت چھ دریاوں کا پانی پاکستان کو مل رہا ہے مگر بھارت معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ان دریاؤں پر ڈیم بنا رہا ہے، جس کے خلاف پاکستان عالمی عدالت انصاف سے بھی رجوع کرچکا ہے۔

Comments

- Advertisement -