بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

لندن میں قیام کے دوران وزیراعظم اجلاسوں کی صدارت ویڈیو لنک سے کریں گے

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: برطانیہ میں قیام کے دوران وزیر اعظم نواز شریف تمام اجلاسوں کی صدارت ویڈیو لنک کے ذریعے کر یں گے۔

وزیراعظم نواز شریف بغرض علاج لندن میں ہیں، دل کے آپریشن کے بعد امکان ہے کہ ڈاکٹروں کی ایڈوائس پر کچھ روز لندن میں گزاریں گے۔

حکومتی زرائع کے مطابق وزیراعظم لندن میں قیام کےدوران اسلام آباد میں ہونے والے حکومتی اجلاسوں کی صدارت خودکریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف تمام اجلاسوں کی صدارت لندن سے ویڈیو لنک کے ذریعے کریں گے، زرائع کا کہنا ہے وزیراعظم قومی اقتصادی کونسل اورکابینہ اجلاس کی صدارت بھی بزریعہ ویڈیو لنک کریں گے۔

دوسری جانب وزیر اعظم ہاؤس سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ریاستی امور کی ادائیگی میں کسی قسم کا تعطل نہیں ہے، وزیراعظم لندن سے براہ راست امور مملکت چلا رہے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ جراحی کی بعدوزیراعظم ڈاکٹروں کےمشورے کےمطابق واپس پاکستان آئیں گے، اعلامیہ میں کہاگیا ہےامور مملکت چلانے میں پرنسپل سیکریٹری، ملٹری سیکریٹری اور دیگر اسٹاف اراکین انکی معاونت کررہے ہیں۔

وزیراعظم کی ہدایات قاعدے اور قانون کے مطابق متعلقہ لوگوں تک پہنچائی جارہی ہیں، وزیراعظم اس تناظر میں کابینہ اراکین اورمتعلقہ افراد سے رابطوں میں ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں