اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف نے اے پی ایس حملے کے چاروں مجرموں کی رحم کی اپیلیں مسترد کر نے سفارش کر دی ہے.
فوجی عدالت نے مجرموں کو موت کی سزا سنائی تھی وزیراعظم نواز شریف نے رحم کی اپیلیں مسترد کرنے کی ایڈوائس آئین کے آرٹیکل 105 کے تحت صدر مملکت ممنون حسین کو بھجوا دی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ بچوں کے قاتل کسی رحم کے مستحق نہیں ہیں، سانحہ پشاور کے بعد پوری قوم اور اداروں نے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا فیصلہ کیا.
انکا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی سزائے موت پوری قوم کی خواہش ہے، فوجی عدالتوں کے ذریعے بہیمانہ واقع میں ملوث دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے میں مدد ملی.
واضح رہے کہ ان چاروں دہشت گردوں کو فوجی عدالتوں کی جانب سے سزائے موت سنائی تھی۔
یاد رہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دہشت گردوں نے 16 دسمبر کو پشاور کے آرمی پبلک سکول پر حملہ کر کے طالب علموں سمیت 140 سے زائد افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔