ہفتہ, فروری 1, 2025
اشتہار

پاکستان علاقائی تعاون مضبوط بنانے کی پالیسی پر یقین رکھتا ہے،وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

باکو: وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ پاکستان علاقائی تعاون مضبوط بنانے کی پالیسی پر یقین رکھتا ہےاور سی پیک علاقائی رابطوں کے فروغ میں معاون ثابت ہوگا۔

تفصیلات کےمطابق وزیراعظم نواز شریف تین روزہ دورے پر آذر بائیجان کے دارالحکومت باکو پہنچےجہاں ان کا پرتپاک استقبال کیاگیا۔وزیراعظم نواز شریف کی آمد پر شاندار پریڈ کی گئی اور گارڈ آف آنر پیش کیاگیا۔

اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے بات چیت کر تے ہوئے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان برادر ممالک ہیں اور آذر بائیجان کا دور ہ کر کے بے حد خوشی ہے۔

post-1

وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان علاقائی تعاون مضبوط بنانے کی پالیسی پر یقین رکھتا ہے اور سی پیک علاقائی رابطوں کے فروغ میں معاون ثابت ہوگا۔

تین روزہ دورے کے دوران پاکستان اور آذربائیجان میں اقتصادی،تجارتی اور سرمایہ کے شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ دونوں ممالک کے درمیان زراعت،صنعت،ٹیکسٹائل سمیت مختلف معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔

آذربائیجان کے صدرالہام علیوف کا کہنا تھاکہ وزیراعظم نوازشریف کو آذربائیجان دورے کی دعوت دی تھی دورہ کرنے پران کےمشکورہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں