جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

وزیراعظم نوازشریف کی زیرِصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ اجلاس جاری ہے ایجنڈے میں توسیع کرتے ہوئے مزید 6 نکات شامل کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے،اجلاس کے ایجنڈے میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد اور پاک چین اقتصادی راہداری سے متعلق امورپرغور کے علاوہ مزید 6 نکات شامل کیے گئے ہیں۔

اجلاس میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کابینہ کو سی پیک منصوبے پر جاری کام کے حوالے سے بریفنگ دیں گے۔

- Advertisement -

اجلاس میں مقبوضہ کشمیرمیں جاری بھارتی مظالم کے خلاف عالمی سطح پرمزید مؤثراندازمیں آواز اٹھانے سے متعلق بھی بات کی جائے گی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم نوازشریف اوپن ہارٹ سرجری سے صحت یابی کے بعد اسلام آباد میں پہلی دفعہ وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے، جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز وزیر اعظم نواز شریف نے آج وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں