بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

پاک بھارت مذاکرات کی منسوخی کے بعد وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد:  وزیرِاعظم نوازشریف کی صدارت میں وفاقی کابینہ کا اجلاس آج وزیرِاعظم آفس میں ہوگا، اجلاس میں آپریشن ضربِ عضب اور قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاک بھارت مذاکرات کی منسوخی کے بعد وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا،  وفاقی کابینہ کے اجلاس کو ایکشن پلان کی پیش رفت پر بریفنگ دی جائے گی، وفاقی کابینہ کو پاک بھارت تعلقات اور قومی سلامتی کے مشیروں کی ملاقات کی منسوخی کی تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔

وفاقی کابینہ مختلف ممالک کے ساتھ تعلقات کے فروغ کے لیے مختلف معاہدوں کی منظوری بھی دے گی۔

ذرائع  کے مطابق وزیرِ داخلہ چودھری نثار قومی ایکشن پلان پر وفاقی کابینہ کو اعتماد لیں گے۔ وزیر داخلہ اس حوالے سے حکومتی اقدامات اور آئندہ کے لائحہ عمل سے بھی آگاہ کریں گے، وفاقی کابینہ کو پاک چین اقتصادی راہداری کے جامع منصوبوں سے متعلق بھی بریفنگ دی جائے گی، اجلاس میں اردو کو بطور سرکاری اور دفتری زبان رائج کرنے کی سمری پر بھی غور کیے جانے کا امکان ہے۔

سانحہ اٹک میں شہید ہونے والے کرنل شجاع خانزادہ اور دیگر افراد کے لئے فاتحہ خوانی بھی ہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں