اسلام آباد: وزیرِاعظم نوازشریف کی زیرصدارت مشاورتی اجلاس دوپہر ڈھائی بجے وزیراعظم ہاوس میں ہوگا، اجلاس میں تین حلقوں میں الیکشن لڑنے کی حکمت عملی کو حتمی شکل دی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق سیاسی میدان میں تین وکٹیں گرنے پر ن لیگ نے سپریم کورٹ جانے کے بجائے تحریکِ انصاف سے میدان میں ہی نمٹنے کا عزم کرلیا ہے، وزیراعظم آج پارٹی رہنماؤں کے اجلاس طلب کرلیا ہے، جس میں اہم فیصلے کئے جائیں گے۔
وزیراعظم آج پارٹی رہنماؤں کیساتھ ضمنی انتخابات کی حکمت عملی طے کرنے کیلئے سرجوڑ کر بیٹھیں گے، اجلاس میں تین حلقوں سے ضمنی الیکشن لڑنے کی حکمت عملی کو حتمی شکل دی جائے گی۔
سعد رفیق کی جانب سے سپریم کورٹ سے اپیل واپس لینے کا فیصلہ بھی متوقع ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ این اے 122اور این اے154 کے فیصلوں پر ماپیل کرنے کے بجائےعوام کی عدالت سے رجوع کرنے پر بھی غور ہوگا۔
واضح رہے کہ تحریکِ انصاف نے بالترتیب این اے 125 سے خواجہ سعد رفیق، این اے 122 سے ایاز صادق اور این اے 154 سے صدیق بلوچ کی وکٹیں گرا کر ن لیگ کیخلاف ہیٹ مکمل کرلی ہے۔