بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

الیکشن کمیشن وزیراعظم کیخلاف نااہلی کی درخواستوں کی سماعت آج کرےگا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : الیکشن کمیشن وزیراعظم کیخلاف نااہلی کی درخواستوں کی سماعت آج سے کرے گا، درخواستیں پیپلزپارٹی، تحریک انصاف، عوامی مسلم لیگ اور پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے دائر کی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کیخلاف نااہلی کی درخواستوں کی سماعت الیکشن کمیشن آج سے شروع کرے گا، رواں سال چوبیس جون کو تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ وزیراعظم نواز شریف نے دوہزار تیرہ انتخابات میں کاغذات نامزدگی میں حقائق چھپائے۔


مزید پڑھیں : تحریک انصاف کا الیکشن کمیشن میں وزیراعظم کی نااہلی کیلئے ریفرنس دائر


ستائیس جون کو پاکستان پیپلزپارٹی نے وزیراعظم نواز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب،حمزہ شہباز،اسحاق ڈار اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف درخواست دائر کی، پیپلزپارٹی کا مؤقف ہے کہ انکم ٹیکس گوشواروں میں وزیراعظم اور انکے اہل خانہ نے حقائق چھپائے، وزیراعظم نے اپنی اہلیہ کلثوم نواز اور بچوں کے اثاثے ظاہر نہیں کئے جبکہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے اہلیہ مریم نواز کے اثاثر الیکشن کمیشن کو درست نہیں بتائے۔

- Advertisement -

 مزید پڑھیں : پیپلزپارٹی کا وزیر اعظم کی نااہلی کیلئےریفرنس تیار


پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ وزیراعظم نے جان بوجھ کر بچوں کے اثاثوں کا ذکر نہیں کیا، عوامی مسلم لیگ کا مؤقف ہے کہ وزیراعظم نے قوم سے چودہ آف شور کمپنیاں چھپائی۔


 مزید پڑھیں :  پاکستان عوامی تحریک نے وزیراعظم کی نااہلی کیلئے ریفرنس جمع کرادیا


الیکشن کمیشن کی غیرفعالی کے دوران حزب اختلاف نے چار الگ الگ درخواستیں جمع کرائیں تھیں، جس پر الیکشن کمیشن آج سے درخواستوں کی ابتدائی سماعت ایک ساتھ شروع کرے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں