The news is by your side.

Advertisement

وزیراعظم نوازشریف کی طبیعت ایک بارپھر ناساز

لاہور: وزیراعظم نوازشریف کے ترجمان کا کہنا ہےکہ ان کی طبعیت ایک بارپھرناساز ہوگئی، کل اسلام آباد نہیں جاسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کی ٹانگ میں انفیکشن ہوگیا ہے، جس کے سبب وہ بخارمیں مبتلا ہوگئے ہیں۔

وزیراعظم کے ترجمان کے مطابق طبعیت کی ناسازی کی بنا پرآئندہ روزہونے والے پارلیمنٹ کے لیے اجلاس میں شرکت کے لیےاسلام آباد نہیں جاسکیں گے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم دو ماہ قبل لندن میں اوپن ہارٹ سرجری کے عمل سے گزریں ہیں اور اڑتالیس دن لندن میں زیرعلاج رہنے کے بعد 9 دن قبل وطن واپس آئے تھے۔

وطن واپس آنے کے بعد سے وزیراعظم رائیونڈ میں اپنی رہائش گاہ پر مقیم ہیں اور اہم سرکاری اجلاس وہیں منعقد کیے جارہے ہیں جن میں اہم فیصلے ہورہے ہیں۔

وطن واپسی پرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ’’اللہ کا شکرہے کہ اب میں بالکل تندرست ہوں اورجلد قوم کو ملکی خدمت پرمامور نظر آؤں گا، قوم کی دعاؤں کی بدولت آج میں دوبارہ آپ کے درمیان موجود ہوں‘‘۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں