جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

رائیونڈ : وزیرِاعظم نواز شریف کی نواسی کی دعوت ولیمہ کی تقریب

اشتہار

حیرت انگیز

رائیونڈ : وزیر اعظم نواز شریف کی نواسی مہر النسا اور راحیل منیر کے ولیمہ کی تقریب رائیونڈ میں منعقد ہوئی، جس میں اہم شخصیات نے شرکت کی۔

دلہا راحیل منیر کی جانب سے ولیمہ کی تقریب اتحاد فارم ہاؤس رائیونڈ میں منعقد ہوئی، مہرالنسا نے سلور اور آئس بلیو رنگ کا لباس زیب تن کیا تھا جبکہ دولہا راحیل منیر نے کالے رنگ کا پینٹ کوٹ پہنا ہوا تھا، اس موقع پرسکیورٹی کے سخت انتطامات کیے گئے تھے، دعوت ولیمہ میں شرکت کے لیے وزیر اعظم نواز شریف اپنی فیملی کے ہمراہ پہنچے۔

- Advertisement -


ولیمے کی تقریب رات ساڑھے سات بجے سے ساڑھے نو بجے تک جاری رہی، مہمانوں کی تواضع ون ڈش سے کی گئی، دلہا اور دلہن کے قریبی عزیز و اقارب نے ایک دوسرے کو تحائف بھی دیئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں