پیر, دسمبر 9, 2024
اشتہار

وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کورینجرزاختیارات میں توسیع کی یقین دہانی کرادی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم نواز شریف کو رینجرز اختیارات کی مدت بڑھانے کی یقین دہانی کرادی، آئی جی سندھ نے اجلاس کو بریفنگ میں بتایا کہ ملٹری پولیس حملے کے ملزمان گرفتارکرلئے ہیں۔

رینجرزکے اختیارات کی مدت ختم ہوتے ہی وزیر اعظم نوازشریف کراچی میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے پہنچ گئے جہاں انہوں نےانتہائی مصروف دن گزارا۔

وزیر اعظم نوازشریف کے زیرقیادت منعقد ہونے والے اجلاس میں سرفہرست معاملہ رینجرزکے اختیارات کا تھا، وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی

- Advertisement -

شاہ نے وزیر اعظم کو یقین دلایا کہ رینجرزکے اختیارات کی مدت بڑھادی جائے گی۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے اجلاس میں کہا کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک کراچی آپریشن جاری رہے گا۔

اجلاس میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’’دیکھناہوگا کہ کونسےاہداف حاصل نہیں ہوسکے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کراچی کاامن خراب کرنےوالوں پرنظررکھناہوگی۔

دوسری جانب آئی جی سندھ نے اجلاس کے شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ملٹری پولیس پرحملے میں ملوث ملزمان گرفتار کرلئے گئےہیں۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ انسدادہشت گردی عدالت میں چھبیس سوسے زائد کیسزچل رہےہیں، نومبرتک صرف 66 کیسزکا فیصلہ آیا۔

وزیراعظم نے کمزورپراسیکیوشن پرافسوس کا اظہارکیا تو وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہم دو سو نئے پراسیکیوٹر اپوائنٹ کررہے ہیں۔ انسداددہشت گردی کی مزید تیس عدالتیں بنائی جارہی ہیں۔

وزیراعظم نے اس سے قبل سونمیانی پاوررینج میں جاری پاک فضائیہ کی مشقوں کا معائنہ بھی کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں