جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

آئیڈیاز نمائش دفاعی صنعت کی کامیابیوں کا ثبوت ہے، نواز شریف

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : وزیراعظم نواز شریف نے پاکستان کی سب سے بڑی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2016 کا افتتاح کردیا، وزیراعظم کا کہنا ہے کہ آئیڈیاز 2016 دفاعی صنعت کی نمایاں کامیابیوں کا ثبوت ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کراچی ایکسپو سینٹر پہنچ گئے، وزیراعظم نواز شریف سمیت  تینوں مسلح افواج نے دفاعی نمائش آئیڈیاز 2016 کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔

- Advertisement -

افتتاحی تقریب کے آغاز میں قومی ترانہ بجایا گیا، افتتاحی تقریب میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین، وزیر دفاع خواجہ آصف بھی شریک ہیں۔

ideas-post-2

آئیڈیاز 2016دفاعی صنعت کی نمایاں کامیابیوں کا ثبوت ہے، وزیراعظم نواز شریف

وزیر اعظم نواز شریف نے دفاعی نمائش آئیڈیاز 2016 سے خطاب میں کہا کہ تقریب میں شرکت کرکے خوشی محسوس ہورہی ہے ، مدعو کرنے پر منتظمین کا شکرگزار ہوں، آئیڈیاز 2016دفاعی صنعت کی نمایاں کامیابیوں کا ثبوت ہے۔

انھوں نے کہا کہ دفاعی نمائش کے کامیاب انعقاد پرتمام متعلقہ اداروں اور افراد کو مبارکباد دیتا ہوں، نمائش میں غیرملکی وفود کی بڑی تعداد میں شرکت حوصلہ افزا ہے، پاکستان کی دفاعی صنعت ترقی کےمراحل تیزی سےطےکررہی ہے، پاکستان میں منافع بخش سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ اسٹیٹ بینک نے 16 سال میں پہلی مرتبہ کم شرح سود کا اعلان کیا، ہمارا جی ڈی پی آئندہ سال 5 فیصد سے زائد رہنے کا امکان ہے، عالمی  ادارے موڈیز نے پاکستانی کی معیشت میں بہتر قرار دی صنعتی اداروں کیلئے گزشتہ 12 ماہ سے لوڈ شیڈنگ نہیں کی جارہی۔

موجودہ حکومت میں دفاعی صنعت کو فروغ ملا ، رانا تنویر

اس سے قبل دفاعی پیداوار رانا تنویر کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت میں دفاعی صنعت کو فروغ ملا ، وزیراعظم کی سرپرستی اور تعاون پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔

ideas-post-1

آئیڈیاز خطے کی بڑی نمائشوں میں شامل ہیں، میجر جنرل آغا مسعود

میجر جنرل آغا مسعود نے افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا  کہ آئیڈیاز خطے کی بڑی نمائشوں میں شامل ہیں ، نمائش میں 418 مندوبین شرکت کررہے ہیں، نمائش میں ملکی اور غیر ملکی کو خو ش آمدید کہتے ہیں، نمائش میں 9 نئے ممالک حصہ لے رہے ہیں۔

میجر جنرل آغا مسعود نے کہا کہ کراچی کی عوام کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں اور ساتھ ساتھ سندھ پولیس اور ریجرز کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں

آغا مسعود نے کہا کہ وزیر اعظم کی تقریب میں شرکت پر خیر مقدم کرتا ہوں، پاک ، وزارت دفاع اور وزیر اعلیٰ سندھ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

انکا مزید کہنا تھا کہ نمائش میں سی پیک کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے گا اور اس کیلئے خصوصی اسٹال لگائے گئے ہیں، اس سال نمائش میں الخالدٹینک ، بیٹل ٹینک،جے ایف سترہ تھنڈر طیارے ، سپرمشاق ، اور فاسٹ اٹیک کرافٹ میزائل بوٹس بھی رکھی جائیں گی۔

میجر جنرل آغا مسعود نے کہا کہ آئیڈیاز دوہزار چودہ کو بھی عالمی خوب پذیرائی حاصل ہوئی تھی۔ رواں سال نمائش میں چودہ معاہدوں پر دستخط کئے جانےکی توقع ہے، آئیڈیاز دوہزار چودہ میں دو ایم او یوز پر دستخط ہوئے تھے۔

خیال رہے کہ دفاعی نمائش آئیڈیاز 2016 حکومت پاکستان کے تعاون سے ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن منعقد کررہی ہے، نمائش میں 43 ممالک سے 90 وفود شرکت کریں گے جبکہ 261 غیر ملکی اور 157 پاکستانی اسلحہ ساز کمپنیاں اپنی مصنوعات پیش کریں گی۔

نمائش میں الخالد ٹینک، جے ایف تھنڈر، کے ایٹ ایئر کرافٹ سمیت فاسٹ اٹیک ایئر کرافٹ بھی رکھے جا رہے ہیں جب کہ پُر مشاق، کے 18 ایئر کرافٹ اور فاسٹ اٹیک کرافٹ میزائل بوٹس، یو اے ویز اور بکتر بند گاڑیاں ، ملٹری آلات اور ٹیکنالوجی بھی نمائش کا حصہ ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں