اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف نے گھوڑا گلی میں فارسٹ سروسز اکیڈمی کا افتتاح کر دیا۔
تفصیلت کے مطابق وزیراعظم نواز شریف اسلام آباد سے لارنس کالج اور وہاں سے براستہ سڑک گھوڑا گلی پہنچے، جہاں انہوں نے فارسٹ سروسز اکیڈمی میں پودا لگا کر شجرکاری کا مہم کا افتتاح کیا، وزیراعظم نوازشریف نےاکیڈمی کے مختلف حصے دیکھے، عملے اور افسران سے بات چیت بھی کی۔
فاریسٹ سروسزاکیڈمی گرین پاکستان پروگرام کےتحت قائم
فاریسٹ سروسزاکیڈمی گرین پاکستان پروگرام کےتحت قائم کی گئی ہے، جس کے ذریعے محکمہ جنگلات کے افسران اور عملے کی استعداد کار میں مزید اضافہ ہو گا جو سرسبز اور خوشحال پاکستان کے لئے مفید ثابت ہو گا۔
اس موقع پر ماحولیاتی تبدیلی کے وزیر زاہد حامد اور جنگلات سمیت ماحولیاتی تبدیلی کے لئے وزیر اعظم کے فوک پرسن رضوان محبوب بھی موجود تھے۔
اکیڈمی کا پہلامرحلہ 5کروڑ 92لاکھ روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے جبکہ فاریسٹ سروسز اکیڈمی کا دوسرا مرحلہ 2020میں مکمل ہوگا۔