اسلام آباد : شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لئے وزیراعظم نوازشریف قازقستان روانہ ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس آج سے قازقستان کے شہرآستانہ میں ہورہا ہے، وزیراعظم نوازشریف اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب، وفاقی وزیر تجارت اور مشیر خارجہ بھی انکے ہمراہ ہیں۔
سائیڈ لائن ملاقاتوں میں وزیراعظم نواز شریف روسی صدر پیوٹن سے ملاقات کرینگے، روسی میڈیا کے مطابق روس پاکستان کے شنگھائی تنظیم کا ممبر بننے کی حمایت کرے گا۔
اس کے علاوہ بین الاقوامی نمائش دوہزار سترہ منعقد کی جائے گی، جس میں پاکستان سمیت سو سے زائد ملک شرکت کریں گے، وزیر اعظم نواز شریف دیگر سربراہان کے ہمراہ ایکسپو کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔
خیال رہے کہ سربراہ مملکت کونسل تنظیم کی فیصلہ سازی کا سب سے بڑا فورم ہے، یہ اجلاس ہرسال منعقد ہوتا ہے، دفترخارجہ کے مطابق پاکستان 2006 میں تنظیم میں مبصر کے طور پر شامل ہوا تھا، آستانہ میں ہونیوالے اجلاس میں پاکستان تنظیم کا رکن بن جائے گا۔