منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

سی پیک میں ترکی کی شمولیت کا خیرمقدم کریں گے، وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

انقرہ : وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ سی پیک میں ترکی کی شمولیت کا خیرمقدم کریں گے، وسط ایشیائی ریاستیں سی پیک میں تیزی لاسکتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترکی کا دورہ مکمل کرکے وطن روانگی سے قبل ناشتے پر صحافیوں سے گفتگو میں وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ ترکی کی سی پیک میں شمولیت کا خیرمقدم کریں گے، ترک صدر سے داعش سمیت اہم علاقائی اور عالمی امور پر بات ہوئی۔

وزیراعظم نے کہا کہ وسط ایشیائی ریاستیں سی پیک میں تیزی کا سبب بن سکتی ہیں، وسط ایشیائی ریاستوں سے روابط ہمارا وژن ہے، پرامن اور مستحکم افغانستان کے خواہاں ہیں، پرامن افغانستان خطے اور پاکستان کے مفاد میں ہے، پشاورسے جلال آباد ہائے وے کا ساٹھ فیصد سے زائد کام مکمل ہوگیا ہے۔

نوازشریف کا کہنا تھا کہ میڈیا میں خود احتسابی آگے بڑھنے کا بہترین عمل ہے، دھماکے کی غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ پر میڈیا میں بحث مثبت رویہ ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ دو ہزار تیرہ کے مقابلے میں ملک میں لوڈشیڈنگ میں نمایاں کمی ہوئی ہے، ملکی ترقی کے لئے تمام رہنما اور جماعتیں ملکر کام کریں۔


مزید پڑھیں: آپریشن ردالفساد کا فیصلہ وزیراعظم ہاؤس میں‌ ہوا، نواز شریف


گذشتہ روز بھی انقرہ شہر میں پاکستانی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان نواز شریف کا کہنا تھا کہ آپریشن رد الفساد اور پنجاب میں رینجرز آپریشن کا فیصلہ وزیراعظم ہاؤس میں ہوا، افغانستان سے یہاں کارروائیاں ہورہی ہیں، بھارت اور افغانستان سے تعلقات میں بہتری کا خواہش مند ہوں۔

لاہور میں ہونے والے بم دھماکے پر انکا کہنا تھا کہ واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے، دہشت گردی کے خلاف پختہ عزم رکھتےہیں اسے دہشت گردوں کو پوری طاقت کے ساتھ کچلا جائے گا،دہشت گردی کسی صورت برداشت نہیں کی جائےگی، ہم ان کے خلاف جنگ کامیابی سے لڑ رہےہیں، موجودہ کشیدہ حالات پر جلد قابوپالیں گے بالآخر جیت ہماری ہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں