اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف سے سابق اسپیکر ایازصادق نے اسلام آباد میں اہم ملاقات کی، جس میں لیگی قیادت نے ضمنی الیکشن سے متعلق حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وزیرِاعظم نوازشریف کی سابق اسپیکر اسمبلی سردار ایاز صادق سے اہم ملاقات کی، این اےایک سو بائیس اور ایک سوچون کے ضمنی الیکشن میں کیا تدبیر کی جائے وزیرِاعظم نے مشاورت شروع کردی۔
ذرائع کے مطابق لیگی رہنماؤں نے ٹریبونلز کے فیصلوں کے بعد تمام سیاسی ساکھ کو برقرار رکھنے اور انتخابات میں واضح کامیابی حاصل کرنے سےمتعلق حکمت عملی پرتبادلہ خیال ہوا۔
دوسری جانب وزیرِاعظم نے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء غلام احمد بلور سے بھی موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو کی۔