اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

وزیراعظم نوازشریف کی مائیکروسوفٹ کمپنی کے سربراہ بل گیٹس سے ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

ڈیوس : وزیراعظم نوازشریف نے مائیکروسوفٹ کمپنی کے سربراہ بل گیٹس سے ملاقات کی ، ملاقات میں بل گیٹس نے پولیو کے خاتمے کے لئے پاکستان کی کوششوں کوسراہا۔

تفصیلات کے مطابق سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیوس میں وزیراعظم نوازشریف سے مائیکروسوفٹ کمپنی کے سربراہ بل گیٹس کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں بل گیٹس نے پولیو کے خاتمے کے لئے پاکستان کی کوششوں کوسراہا۔


بل گیٹس نے کہا کہ پاکستان نے پولیو کے خاتمے کے لئے بڑی کامیابیاں حاصل کیں، سال 2017پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے کا سال ہوگا۔

انھوں نے وزیراعظم کو بتایا کہ آنے والے مہینوں میں پاکستان کا دورہ کروں گا۔

وزیراعظم نوازشریف نے بل گیٹس کو پولیو کے خاتمے کے لئے اقدامات پربریف کیا اور بتایا کہ وفاقی اور صوبائی سطح پر تمام وسائل کو مکمل طور پر ایک پولیو سے پاک پاکستان کے حصول اور صحت مند مستقبل کی نسلوں کو یقینی بنانے کے لئے استعمال کر رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں