بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

وزیراعظم نواز شریف سے کرغزستان کے وفد کی ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف نے کرغزستان کےوفد سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مضبوط معیشت سرمایہ کاروں کو مواقع فراہم کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وزیراعظم نواز شریف کی کرغزستان کے وزیرمعیشت کی زیر قیادت وفد سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں اقتصادی، معاشی، توانائی کے شعبوں میں جاری تعاون کے امور پر بات چیت کی گئی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ گزشتہ تین سال سےشرح نمو4.84فیصد سے زیادہ رہی، مضبوط معیشت سرمایہ کاروں کومواقع فراہم کررہی ہے، کاسا 1000منصوبے سے بجلی کی کمی پر قابو پانے میں مدد ملے گی ۔

نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اصلاحات کے پروگرام پر عمل پیرا ہے، مالیاتی استحکام، وسائل کے موثر استعمال، سبسڈیز کا بتدریج خاتمہ جبکہ توانائی کے شعبے،سرکاری اداروں کی تنظیم نواصلاحات پروگرام میں شامل ہیں

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں، ملک کے غریب اور نادر طبقے کو سماجی تحفظ فراہم کیا جارہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں