اسلام آباد: جرمنی کے وزیر خارجہ فرینک والٹر اسٹین میئر نے پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔
دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ باہمی تعلقات اور خطے کے امور پر گفتگو کی ۔
ملاقات کے دوران وزیر اعظم کے خصوصی نائب برائے امورِ خارجہ طارق فاطمی اور مشیر برائے امور خارجہ اور قومی سلامتی سرتاج عزیز بھی اس ملاقات میں موجود تھے۔
اس سے قبل جرمنی کے وزیرِ خارجہ نے اسلام آباد میں انسانی حقوق کے تحفظ کے لئے سرکردہ رہنماوٗں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں سے بھی ملاقات کی تھی۔
FM #Steinmeier in #Pakistan. Visit starts with talks with #HumanRights activists + civil society reps in #Islamabad. pic.twitter.com/bd3gQugAo8
— GermanForeignOffice (@GermanyDiplo) August 31, 2015
اس سے قبل اسلام آباد میں مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے بھی جرمن وزیرخارجہ فرینک والٹر سے ملاقات کی تھی، ملاقات میں علاقائی اورعالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا اور دونوں ملکوں کودرپیش چیلنجزاور افغانستان کی صورتحال پر بات ہوئی، جس کے بعد دونوں رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی تھی۔