اتوار, دسمبر 8, 2024
اشتہار

وزیراعظم نواز شریف کی سری لنکن صدرسے ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

کولمبو: وزیراعظم نواز شریف اور سری لنکن صدر کے درمیان کولمبو میں ہونے والی اہم ملاقات شروع ہوگئی ہے۔

وزیراعظم نواز شریف گزشتہ روز تین روزہ سرکاری دورے پر سری لنکا پہنچے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

صدارتی محل پہنچنے پر وزیراعظم نواز شریف کو فوجی بینڈ نے سلامی دی اور روایتی انداز میں استقبال کیا گیا، اس موقع پردونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائےگئے۔

- Advertisement -

سری لنکا اورپاکستان کے درمیان وفود کی سطح پرہونے والی اس ملاقات میں پاکستانی وفد کی صدارت وزیراعظم جبکہ سری لنکن وفد کی صدارت صدر میتھری سری سینا کررہے ہیں۔

ملاقات میں پاکستان سری لنکا تعلقات سمیت خطے کے اہم معاملات پر گفتگو کی جارہی ہے۔

امکان ہے کہ ملاقات میں کئی اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دونوں ممالک کی جانب سے باہمی رضا مندی سے دستخط کیے جائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں