منگل, نومبر 5, 2024
اشتہار

آف شور کمپنیاں وزیراعظم نوازشریف کی ذاتی ملکیت ہیں، لطیف کھوسہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ نے دعوٰی کیا ہے کہ آف شور کمپنیاں وزیراعظم نواز شریف کی ذاتی ملکیت ہیں، مذکورہ کمپنیاں جب بنائی گئیں اس وقت وزیراعظم کے بچے نابالغ تھے۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، لطیف کھوسہ نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے اپنے کاغذات نامزدگی میں آف شور کمپنیاں ظاہر نہیں کیں۔

انہوں نے آف شور کمپنیوں سے متعلق غلط بیانی کی۔ شریف خاندان کے بڑوں نے مہنگی جائیدادیں بنائیں جب پھنسنے لگے تو بچوں کا نام لے لیا۔ آف شور کمپنیاں حسن نواز اور مریم نواز کی نہیں بلکہ نوازشریف کی ذاتی ملکیت ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کوڈر ہے کہ بات کھلی تو گھرجانا پڑے گا، شاہی خاندان نے قوم کو مقروض کردیا، اب آنے والی نسلیں بھی پاکستان کا قرضہ ادا کریں گی۔

لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کے ممبران کا یہ بیان غلط ہے کہ سعودی عرب میں اسٹیل مل فروخت کرکے لندن میں فلیٹس خریدے گئے۔ حالانکہ پارک لین میں 1993 اور1995 میں فلیٹس خریدے گئے تھے۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں