منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

آصف زرداری کی واپسی پر خوشی ہے، وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف نے آصف زرداری کی وطن واپسی کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں آصف زرداری کی واپسی پر خوشی ہے جبکہ وزیراعظم نے ساتھ ہی انہیں پارٹی معاملات اپنے ہاتھ میں رکھنے کا مشورہ بھی دے ڈالا۔

وزیراعظم نے آصف زرداری کی واپسی کے اعلان پر اظہار مسرت کیا، نوازشریف نے جہاں ایک جانب یہ کہا کہ آصف زرداری کے ساتھ ان کے اچھےتعلقات ہیں وہیں انہوں نے یہ مشورہ بھی دے ڈالا کہ آصف زرداری کو پیپلزپارٹی کے معاملات اپنے ہاتھ میں رکھنے چاہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ آصف زرداری کے آنے سے ملک میں مثبت سیاست کو فروغ ملے گا، صدارت کا عہدہ چھوڑنے کے بعد انہیں باعزت طریقے سے رخصت کیا۔

وزیراعظم نے واضح کیا کہ وہ رواداری کی سیاست کے قائل ہیں، میثاقِ جمہوریت کے بعد این آر او سے جمہوریت کو دھچکا لگا۔


مزید پڑھیں :  سابق صدر آصف زرداری کے استقبال کی تیاریاں جاری


وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ وہ ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ کے معاملے کا جائزہ لیں گے، اگر کوئی کمیشن بنتا ہے تو رپورٹ سامنے آنی چاہے، دھرنوں اور استعفے واپس لینے کی روایت پڑگئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں