جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، پولیس اہلکاروں‌ کو مزید تربیت دینے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ شہریوں کا تحفظ ہر حال میں ممکن بنایا جائے جس کے لیے پولیس کو موثر ٹریننگ دی جائے تاکہ دہشت گردی سے مقابلہ کیا جا سکے۔

یہ بات انہوں نے امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ امن و امان پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کیا جائے گا اور نہ کسی قسم کی کوتاہی برداشت کی جائے گی۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کی دشہت گردوں کو شکست دینے کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے اور ہمیں ہر حال میں دہشت گردوں سے مقابلہ کرنا ہے اور انہیں شکستِ فاش دینا ہے۔


*لاہور دھماکا: ڈی آئی جی ٹریفک اور ایس ایس پی سمیت 13 شہید، 70 زخمی


وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہماری قومی ذمہ داری ہے جس کے لیے جوانوں کی قربانیوں کوفراموش نہیں کرسکتے اور اب ہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں کی سخت نگرانی کی جائے گی اور پولیس کے جوانوں کو دہشت گردوں سے مقابلے کے لیے موثر ٹریننگ فراہم کی جائے گی۔

واضح رہے وزیراعظم کے زیر صدارت اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ، وزیر دفاع، مشیرقومی سلامتی اور وزیراعلیٰ پنجاب سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی اور وزیراعظم کو سیکویرٹی کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔

یاد رہے گزشتہ شب لاہور کے مال روڈ پر خودکش بم دھماکے کے نتیجے میں ڈی آئی جی ٹریفک مبین احمد، ایس ایس پی زاہد گوندل، ٹریفک پولیس وارڈن سمیت 13 افراد جاں بحق اور 60 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں