اسلام آباد: وزیراعظم نے ملک کی مجمو عی سلامتی کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد بھاگتے پھر رہے، کسی دوسرے ملک نے پاکستان جیسی قربانیاں نہیں دی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی زیر صدارت قومی سلا متی کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں وزیر اعظم نے دہشت گردی کے نا سور کو جڑ سے اکھا ڑ پھینکنے کے عزم کا اظہارکرتے ہو ئے کہاکہ امن و سلامتی کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربا نیاں قابل ستائش و تعریف ہیں۔
اجلاس میں آپریشن ضرب عضب وقومی ایکشن پلان کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جبکہ ملک کی مجموعی سلامتی کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
اجلاس میں وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت امن امان کے لئے صوبوں کو مکمل تعاون فراہم کر ے گی، پاکستان کو مکمل طو ر پر محفوظ بنایا جا ئےگا، خوشحال اور مستحکم پاکستان کے لئے کوشش جاری رہے گی، امن اور سلامتی کے قانون نافذ کر نے والے اداروں کی تعریف دہشتگرد اور انتہا پسند بھاگتے پھر رہے ہیں۔
نواز شریف کا کہنا تھا کہ انتہاپسندانہ نظریات ایک عالمی خطرہ ہیں، دنیا جان چکی اب پاکستان میں امن وامان کی صورتحال بہت بہتر ہے۔ وفاق انٹیلی جنس شیئرنگ کے حوالے سے صوبوں کو بھرپورمعاونت فراہم کرے گا۔
وزیر اعظم نے امن اورسلامتی کیلئے قانون نافذکرنے والے اداروں کی تعریف کی۔
انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان سالہا سال سے دہشتگردی کا سامنا کر تا رہا، کسی دوسرے ملک نے پاکستان جیسی قربانیاں نہیں دی۔