بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے، معاشی صورتحال میں‌ بہتری آئی، نوازشریف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد:وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ 2013 کی بانسبت 2017 میں ملک کی معاشی صورتحال اور معرضی حالات میں بہتری آئی ہے. اللہ کے فضل سے ہماری حکومت نے نہ صرف بجلی کے بحران پر بھی قابو پایا بلکہ بجلی کے نرخوں میں بھی کمی آئی.

ان خیالات کا اظہار وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نےتجارت کے فروغ کے اقدامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ میاں محمد نوازشریف کا کہنا تھا کہ چار سال کی دورہ حکومت میں وطن عزیز کے حالات بہت بہتر ہوئے کیونکہ ہماری حکومت مقابلے بازی پر نہیں بلکہ ملک و قوم کی خدمت کرنے پر یقین رکھتی ہے، اللہ کے فضل سے اب پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے جب حکومت سنبھالی تھی تو پہلی ترجیج ملک سے انرجی کرائسس کا خاتمہ تھا، اس خود ساختہ چیلنج کو پورا کرنے کے لیے ہمیں زیادہ سے زیادہ بجلی کی پیداوارکے حوالے سے کارخانے لگانا تھے، منصب سنبھالا تو ملک میں صرف بجلی کی پیداوار کا صرف ایک ہی کارخانہ تھا۔

وزیراعظم نے کہا کہ اب خوشی اس بات کی ہے کہ ہم بہت جلد اپنے ملک کی معدنیات سے بجلی پیدا کرنے کے قابل ہوجائیں گے، تھر پاور پلانٹ کے ذریعے انشا اللہ بہت جلد پاکستان کے پاس اس کی ضرورت سے زیادہ بجلی ہوگی۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ نیلم جہلم، تربیلا ڈیم اور بھاشا ڈیم منصوبے کی تکمیل کے بعد بجلی کی پیداوار میں مزید اضافہ ہوگا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بھاشا ڈیم کی تکمیل سے 4500 میگا واٹ بجلی میہسر آئے گی جبکہ تربیلا ڈیم کی تکمیل سے 14 میگا واٹ بجلی حاصل ہوگی. انشا اللہ ہم 10 میگا واٹ بجلی اور لائینگے . پاکستان کے پاس بجلی بنانے کی صلاحیت 16 ہزار میگا واٹ ہے، اللہ کے فضل سے ہم بہت جلد 30 ہزار میگاواٹ بجلی کا تفحہ ملک کے مسقبل کو دینگے۔

میاں نواز شریف نے کہا کہ ہم نے نہ صرف پاور سپلائی بحران پر قابو پانے کی کوشش کی بلکہ بجلی کے نرخوں میں واضح کمی کی. جب ہماری حکومت برسراقتدار آئی تو اُس وقت بجلی کا فی یونٹ 10سے 15 روپے کا تھا جبکہ اب 5 روپے کی کمی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ملک بھر میں سڑکوں کا جال بچھایا ہے اور 6 لائن پر مشتمل موٹرویز کا قیام یقینی بنایا اور جلد ہی کراچی سے حیدراآباد موٹروے مکمل ہوجائیگا اور ٹریفک کے لئے بحال کردیا جائے گا۔اس کے علاوہ پشاور سے اسلام آباد، اسلام آباد سے کراچی اور حویلیاں سے حسن ابدال تک کے موٹروے زیر تعمیر ہیں۔

میاں نوازشریف نے کہا کہ ہم نے ایک صوبے کو دوسرے صوبے کو کشادہ سٹرکوں کے ذریعے جوڑا ہے . وزیراعظم نے کہا کہ ہم پاکستان ریلوے کے نظام میں بھی اصلاحات کر رہے ہیں اور اس سلسلے میں 8 ارب کی لاگت سے ریلوے کا نظام جدید نوعیت سے مزین کر رہے ہیں تاکہ نہ صرف ریل کی رفتار میں تیزی اآئے بلکہ اسٹیشنوں کی حالات بھی بہتر ہو۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ گوادر کی بدولت بلوچستان کے اقتصادی حالات بہتر ہو رہے ہیں جو پاکستان کے لئے مثبت اقدام ہے،

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں