منگل, دسمبر 31, 2024
اشتہار

ایس سی اومیں شمولیت تاریخی اہمیت کی حامل ہے، نوازشریف

اشتہار

حیرت انگیز

آستانہ: وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان آج سے شنگھائی تعاون تنظیم میں مکمل رکن کی حیثیت سے شامل ہورہا ہے، یہ دن ہمارے لیے تاریخی حیثیت رکھتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آستانہ میں شنگھائی تعاون تنظیم کی سربراہ مملکت کونسل کے اجلاس سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ آج پاکستان کےلئے تاریخی دن ہے کیونکہ ہم نے تنظیم کےسربراہ اجلاس میں شرکت کی ہے، آج سے پاکستان مکمل رکن کی حیثیت سےتنظیم میں شامل ہورہا ہے، مکمل رکنیت کیلئے رکن ممالک کی حمایت پر ان کے  مشکور ہیں۔

- Advertisement -

وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ اجلاس کی میزبانی پرقازقستان کے صدر،اور عوام کومبارکباد دیتا ہوں۔ وزیراعظم نوازشریف کا اجلاس سے خطاب میں مزید کہنا تھا کہ پاکستان ایس سی او چارٹر، شنگھائی اسپرٹ پرعملدرآمد کیلئےپر عزم ہے، ہمیں دہشت گردی، غربت،بے روزگاری کا خاتمہ کرنا ہے۔

رکن ملکوں میں اچھے ہمسائیگی کا آئندہ5سال کیلئے معاہدہ ہوناچاہئیے، انہوں نے کہا کہ ایس سی او کےرکن ملکوں سے ہمارےتاریخی اور ثقافتی رشتے ہیں، بھارت کو بھی ایس سی او میں شامل ہونے پرمبارکباد پیش کرتا ہوں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے، آج کے دورمیں معاشیات کو کلیدی حیثیت حاصل ہے، ایس سی او مستقبل میں مختلف خطوں میں رابطے کاذریعہ بنےگا، ہمیں مل کر آگے بڑھنا ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں