جمعہ, مارچ 28, 2025
اشتہار

نوازشریف سے ایرانی صدراورکرغزستان کے وزیراعظم کی ملاقاتیں

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم نوازشریف سے ایران کے صدر اور کرغزستان کے وزیراعظم نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی ہیں، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایران کےصدرحسن روحانی نے وزیر اعظم ہاؤس میں نواز شریف سے ملاقات کی، وزیراعظم نے پاکستان آمد پر ایران کے صدر کا خیرمقدم کیا۔

ای سی اوسربراہ اجلاس میں شرکت کرنے پر نواز شریف نے صدرحسن روحانی سے اظہارتشکر کرتے ہوئے کہا کہ بانی رکن کی حیثیت سےتنظیم میں ایران کا کردارقابل تعریف ہے۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی، عالمی اورعلاقائی امور پرتبادلہ بھی خیال کیا اور دو طرفہ تعلقات سے متعلق تفصیلی بات چیت کی گئی۔

علاوہ ازیں وزیراعظم نوازشریف سے کرغزستان کے وزیراعظم نے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں جین بے کوف سرون بائے کی قیادت میں کرغز وفد شریک ہوا، کرغز وزیراعظم نے ای سی او اجلاس کے کامیاب انعقاد پر وزیراعظم نواز شریف کو مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پربات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ مئی 2015 میں بشکک کا دورہ بہت سود مند ثابت ہوا، دونوں رہنماؤں کنے تجارت،معیشت، توانائی اوردفاع میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔

اس کے علاوہ رہنماؤں کنے توانائی، مواصلاتی رابطوں کے منصوبوں پرعملدرآمد کےعزم کا اظہار بھی کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں