مدینہ منورہ : وزیراعظم نواز شریف نے مدینہ منورہ میں روضہ رسولﷺ پر حاضری دی، نوافل اور نماز تراویح ادا کی اور ملکی سلامتی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں کیں ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف عمرے کی ادائیگی کے بعد اہل خانہ کے ہمراہ مدینہ منورہ پہنچے ، جہاں انھوں نے مسجد نبوی میں روضہ رسولﷺ پر حاضری دی اور نماز تراویح ادا کی اور 27ویں شب کی خصوصی عبادات میں بھی حصہ لیا۔
وزیراعظم نواز شریف نے مدینہ منورہ کی مسجد نبوی میں ملک و قوم کے لیے خصوصی دعائیں بھی کیں۔
نواز شریف نماز عید بھی مسجد نبوی میں ادا کریں گے، عید کے بعد لندن روانہ ہونگے جہاں وہ اپنا طبی معائنہ بھی کرائیں گے ۔
نواز شریف نے مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ کا سفر اہل خانہ کے ہمراہ بس میں کیا، وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے والد نواز شریف کے ہمراہ بس میں دوران سفر تصویر شیئر کی اور پیغام لکھا زہے مقدر ،مدینے کا سفر۔
Zah-e-muqadar ….. Madina ka safar …. on the bus to Madina Munawara ❤️ pic.twitter.com/hrYdYj9u7D
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) June 20, 2017
اس سے قبل وزیراعظم نواز شریف نے حرم شریف میں عمرہ ادا کیا اور پاکستان کی سلامتی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔
مزید پڑھیں : وزیراعظم نواز شریف نے اہلخانہ کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کرلی
واضح رہے کہ وزیراعظم نواز شریف ان دنوں نجی دور ے پر سعودی عرب میں موجود ہیں، اس موقع پر ان کے ہمراہ ان کی صاحبزادی مریم نواز بھی ہیں۔