دوشنبے : وزیراعظم نواز شریف آج دو روزہ دورے پر تاجکستان روانہ ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف دو روزہ دورے پر تاجکستان روانہ ہوگئے ، خواجہ آصف، خرم دستگیر اور سرتاج عزیز بھی وزیراعظم کے ہمراہ موجود ہے۔
تاجکستان کے دارلحکومت دوشنبے میں وزیراعظم نواز شریف تاجکستان کے صدر ایمومیل رحمن سے ملاقات کریں گے، دونوں ممالک کے رہنما سرمایہ کاری، تجارت، توانائی سمیت دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر بات چیت کریں گے۔
دورے کے دوران علاقائی استحکام کیلئے تزویراتی شراکت داری کی جانب سفر کے عنوان سے ایک مشترکہ اعلامیہ پر دستخط کیے جائیں گے۔
اس موقع پر پاکستان اور تاجکستان کامشترکا بزنس کونسل کا اجلاس بھی ہوگا، تاجکستان چار ملکی سمٹ کاسا 1000 کی میزبانی بھی کرے گا ، جس میں وزیراعظم پاکستان کی نمائندگی کریں گے، افغانستان ، کرغزستان ، پاکستان کا سہ ملکی سمٹ بھی دورے کی سائیڈ لائن میں شامل ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور تاجکستان کے درمیان تاریخ ، ثقافت پر مبنی قریبی تعلقات ہیں، پاکستان اور تاجکستان کے درمیان باہمی احترام ، سوچ اور خطے کے امن و استحکام کی خواہش مشترک ہے۔