اسلام آباد : الیکشن کمیشن نےاراکین پارلیمنٹ کے2016 کے مالی گوشوارے جاری کر دیئےجس کے مطابق سب سےامیرترین رکن پارلیمنٹ وزیراعظم ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کس کے پاس کتنی دولت کون کتنا امیر؟ اثاثوں کی دوڑ میں نوازشریف نے سب پارلیمینٹیرینز کو پیچھے چھوڑ دیا، الیکشن کمیشن کےمطابق نوازشریف کے اثاثے ایک ارب چونسٹھ کروڑ تک پہنچ گئے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق وزیراعظم نےمالی گوشواروں میں بتایا کہ جاتی عمرہ کےاثاثے چالیس کروڑ روپے ہیں، سترلاکھ روپے کا فرنیچر ہے،چالیس لاکھ روپےکے پرندے وجانور پال رکھے ہیں جبکہ پندرہ لاکھ روپے مالیت کے زیوربھی ہیں ۔
اپرمال لاہور میں جائیداد کی قیمت 25 کروڑ روپے ظاہر کی، نوازشریف نے تین گاڑیاں اور دو ٹریکٹر کا مالک بھی خود کو ظاہرکیا اور نوازشریف کو دو ہزارسولہ میں بیٹے حسین نواز کی جانب سے تئیس کروڑ بیالیس لاکھ کی رقم تحفے میں ملی جبکہ بیرون ملک کوئی اثاثے نہیں ہے۔
حمزہ شہباز کے اثاثوں کی مالیت 35کروڑ ظاہر کی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق عمران خان ایک ارب40کروڑروپے سے زائد کے مالک ہیں، عمران خان کے پاس بیرون ملک کوئی اثاثے نہیں، بنی گالہ زمین کی قیمت75کروڑ ظاہر کی گئی اور بنی گالہ اراضی کو تحفہ ظاہر کیا گیا ہے جبکہ عمران خان نے زمان پارک کی مالیت 29کروڑ 70لاکھ ظاہر کی ۔
شیخ رشید نے 4کروڑ 75لاکھ کے اثاثے ظاہرکئے، مولانافضل الرحمان نے 64لاکھ سے زائداثاثے ظاہر کیے۔
کیپٹن صفدر نے ایک کروڑ42لاکھ کے اثاثے ظاہر کیے جبکہ کیپٹن صفدر نے مریم نواز کی 60لاکھ کی گاڑی ظاہر کی، گاڑی عرب امارات کی جانب سے دی گئی تھی۔