اشتہار

مخالفت کے باوجود عراق جنگ میں کویت کا ساتھ دیا تھا، نواز شریف

اشتہار

حیرت انگیز

کویت : وزیرِاعظم پاکستان نوازشریف نے کہا ہے کہ عراق کی جنگ میں مخالفت کے باوجود کویت کا بھرپور ساتھ دیا تھا جس کے بعد سے کویت اور پاکستان کے درمیان مستحکم تعلقات استوار ہوئے

وزیر اعظم پاکستان کویت کے دورے پر پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کررہے تھے انہوں نے کہا کہ کویت میں مقیم ہم وطن سب سے زیادہ پاکستان کے بارے میں سوچتے ہیں اسی لیے مجھے آپ جیسے محب الوطن لوگوں سے مل کر بے حد خوشی ہو رہی ہے اور وہ پاکستانیوں کو درپیش مسائل کے بارے میں امیرکویت سے بات کرینگے۔

انہوں نے شرکاء سے گفتگو میں بتایا کہ پاکستان نے عراق جنگ میں کویت کی بہت مدد کی جب کہ جنگ کے وقت کویت کا ساتھ دینے پر بہت سی سیاسی جماعتوں نے میری مخالفت کی تھی لیکن جنگ کے خاتمے کے بعد پاکستان اور کویت کے درمیان پہلے سے اور زیادہ مستحکم تعلقات استوار ہوئے۔

- Advertisement -

وزیراعظم نے کہا کہ جب ہم نے حکومت سنبھالی تو حالات بہت مشکل تھے لیکن ہم ہر طرح کے چیلینجیز کا مقابلہ کیا اور نئے نئے منصبوں کا آغاز کرتے رہے جس کے بعد الحمداللہ آج پاکستان کے حالات بہت بہتر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ توانائی کا بحران ہنگامی بنیادوں پر حل کررہے ہیں اور آج بجلی کی لوڈشیڈنگ پر ہونے والے ہنگامے ختم ہوگئے ہیں اگر بروقت توجہ دی جاتی تو توانائی بحران کا سامنا نہ ہوتا تاہم جب کہ آج ملک میں ایل این جی سے توانائی کے کارخانے لگائے جارہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں جاری ترقیاتی منصوبے تیزی سے مکمل کیے جا رہے ہیں ملک بھر میں موٹرویز اور شاہرات کا جال بچھایا جارہا ہے جس کے باعث دنوں کا سفر گھنٹوں میں تبدیل ہوجائے گا۔

انہوں نے اپنے سابقہ دور کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ اگر 90 کی دہائی کے ترقیاتی کام جاری رہتے تو آج پاکستان ایشین ٹائیگر ہوتا پہلے دور حکومت میں پاکستان کو ترقی کی بہت سی راہیں دکھائیں اور معاشی ترقی کیلئے گرین چینلز بنائے ،تاجروں کو مراعات دیں لیکن آمریت کے دور میں ملک کے حالات بد سے بدتر ہوتے گئے۔

وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ آمرانہ دور میں ملکی حالات دیکھ کر بہت دکھ ہوتا تھا جس کے دوران میں نے 7سال تک جلاوطنی کا ٹی اور آج تک اسباب کاعلم نہیں ہوسکا کہ مجھے کیوں میرے وطن سے دور رکھا گیا؟ شاید ملک کی ترقی کے لیے کام کرنے کی سزا دی گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی کیلئے خود انحصاری کی حکمت عملی پر یقین رکھتے ہیں اور سی پیک میں50ارب ڈالرمالیت کےمنصوبےشروع ہوچکے ہیں جب کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار بلوچستان کے عوام کا احساسِ محرومی کم ہوا ہے اور دوسری جانب پی ایس ایل کا کامیاب انعقادسے پاکستان میں کرکٹ کی جیت ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں