تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

وزیر اعظم نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کو مسترد کردیا

مانسہرہ: وزیراعظم نے یونیورسٹی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مخالفین کو تنقید کا نشانہ بنایا ، ساتھ ہی ساتھ خیبرپختنخواہ میں ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے مانسہرہ یونیورسٹی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے خیبر پختنخواہ میں ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کہا ہے نیا پاکستان جس کی لوگ بات کرتے ہیں۔

انہون نے کہا کہ ہماری حکومت عوام کی صحت، ترقی وخوشحالی پر یقین رکھتے ہیں نا کہ دھرنوں پر جس سے ملکی معیشیت کو نقصان ہوتا ہے۔

وزیراعظم نے یونیورسٹی کے لئے 1 ارب روپے کا اعلان کیا ، جس سے یونیورسٹی کے معیار کو بہتر بنایا جاسکے اس سے قبل یونیورسٹی کو 66 کڑوڑ دیئے گئے تھے۔

مانسہرہ میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے مانسہرہ یونیورسٹی کے طالب علموں کے لئے لیپ ٹاپ دینے کا اعلان کیا، ساتھ ہی انہوں نے 20 کڑوڑ روپے ضلعی حکومت کو قبرستان کے لئے زمین خریدنے کے کئے دینے کا اعلان کیا۔

وزیراعظم نے حویلیاں سے شنکیاری تک چھ لائن پر مشتمل موٹروے بنانے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختنخواہ میں موٹروے کا جال بچھایا جائے گا جس سے یہاں کے لوگوں کی طرز زندگی میں تبدیلی آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ 1990 سے لیکر اب تک خیبر پختنخواہ میں بڑے ترقیاتی کام ہماری حکومت میں کئے گئے اور انہوں نے کہا کہ میں پیٹے کاٹنے سے ذیادہ منصوبوں کی تکمیل پر یقین رکھتا ہوں۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے اپنے مخالفین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگر آپ نے صحیح قدم نہپیں اتھائے تو عوام آپکو اٹھا کر پھینک دے گی۔

وزیر اعظم نے جسلے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2018 لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا سال ہوگا۔

Comments

- Advertisement -