جمعرات, جنوری 23, 2025
اشتہار

وزیراعظم کاپاناما کیس فیصلے کے بعد پہلاعوامی جلسہ

اشتہار

حیرت انگیز

اوکاڑہ : وزیراعظم نوازشریف آج اوکاڑہ میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف آج اوکاڑہ میں اوکاڑہ میں گندم کٹائی مہم کے افتتاح کے بعد جلسہ عام سے خطاب کرینگے، ن لیگ کے جلسے کیلئے میونسپل اسٹیڈیم کو بینرز سے سجا دیا گیا جبکہ جلسہ گاہ میں سات ہزار کرسیاں لگا دی گئیں ہیں۔

وزیراعظم نوازشریف شام 5بجےعوامی جلسے سے خطاب کرینگے۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم اوکاڑہ جلسے میں عہدیداروں اور کارکنوں کو عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کی ہدایات بھی جاری کریں گے، وزیر اعظم نے قریبی رفقاء سے طویل مشاورت کے بعد پنجاب سے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم نواز شریف کا پاناما کیس فیصلے کے بعد یہ پہلاعوامی جلسہ ہے۔


مزید پڑھیں : پاناما کیس فیصلہ: رقم قطر کیسے گئی‘ جے آئی ٹی بنانے کا حکم


واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پاناما کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے جے آئی ٹی بنانے کا حکم دیا اور کہا کہ  وزیراعظم اور ان کے بیٹے حسن اورحسین  نوازتحقیقاتی کمیٹی کے روبرو پیش ہوں گے اور جے آئی ٹی60 روز میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ وزیراعظم کی اہلیت کا فیصلہ جے آئی ٹی رپورٹ پرہوگا، جے آئی ٹی میں آئی ایس آئی،ایم آئی‘ نیب‘ سیکیورٹی ایکس چینج اورایف آئی اے کا نمائندہ شامل ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں