منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

استنبول میں دہشتگردی کی کارروائی افسوسناک واقعہ ہے،نوازشریف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے ترکی کے شہر استنبول میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے ،ان کاکہناہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان ترکی کےساتھ ہے۔

تفصیلات کےمطابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے ترکی میں سال نو کےتقریب کے موقع پرہونے والی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان کے عوام ترک عوام کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔

انہوں نے واقعے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ دنیا کو مل کر دہشت گردی کےخلاف لڑنا ہوگا۔

وزیراعظم نوازشریف کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کے باعث پاکستان کو جانی اورمالی نقصان کا سامنا ہے۔ پاکستان دہشتگردی کےخلاف اقدامات جاری رکھےگا۔

مزید پڑھیں:استنبول میں نائٹ کلب پرحملہ،35افرادہلاک

واضح رہےکہ سال نوکی تقریب کےموقع پرترکی کےشہراستنبول میں سنتا کلاز کا لباس پہنےمسلح شخص نےنائٹ کلب میں اندھا دھند فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں پولیس افسر سمیت 35 افراد ہلاک جبکہ 40 زخمی ہوگئےتھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں